عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کیلیے معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو ارسال کر دیا ۔فائل فوٹو
عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کیلیے معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو ارسال کر دیا ۔فائل فوٹو

کہیں بنی گالہ کا بھی وہی حال نہ ہو جائے۔جسٹس عمرعطابندیال

سپریم کورٹ نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ کیلیے ملتوی کردی،جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔

سپریم کورٹ میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام شروع کردیا،پلانٹس پر4 ارب روپے لاگت آئےگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔

ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کیلیے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزارت منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ہم نے رائے دی،حکم نہیں،اپناذہن استعمال کریں۔

جسٹس عمرعطابندیال نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کیازون 3 میں آتاہے؟ممبرپلاننگ نے کہا کہ بنی گالہ زون نمبر 4 میں آتاہے،ماسٹرپلان کی نظرثانی میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،ماسٹرپلان نظرثانی کیلیے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں۔

جسٹس عمرعطابندیال نے استفسارکیا کہ کتناپانی راول ڈیم میں جارہاہے؟اندرونی سیوریج کانظام کب تک مکمل ہوگا،ممبرپلاننگ نے کہا کہ وزرات منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے، عدالت نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔