سابق وزیراعظم نواز شریف کے امریکا کے قدیم میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں علاج کیلیے رابطہ کرلیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ نے نواز شریف کے دل ودماغ کو خون فراہم کرنیوالی بند شریانوں کو کھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں علاج کیلیے رابطہ کرلیا اور عندیہ دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ مذکورہ ہسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔
نواز شریف کی گردن کی شریانیں 90 فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنیوالی شریانوں میں پہلے ہی 5 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے 3 سٹنٹ بند پڑے ہیں۔
دوسری جانب کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے چیک اپ کیلیے ڈاکٹر سے وقت نہ مل سکا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے لیکن کرسمس کی چھٹیاں آ رہی ہیں اس لیے چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا اورچھٹیوں کے بعد ہی چند ٹیسٹ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکیے گئے بلڈ ٹیسٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ کم ہوگئی اور ڈاکٹرزنے اگلے ہفتے دوبارہ نواز شریف کو بلایا ہے۔