رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو
رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو

ریٹائرڈ ملازمین کیلیے خوشخبری ہی خوشخبری

حکومت نے اولڈ ایج بینیفٹ کے تحت ملنے والی پنشن میں باسٹھ فیصد اضافہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کو مبارکباد۔ان کی پنشن میں باسٹھ فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنر کی پنشن 62فیصد اضافے کے ساتھ 5250سے8500ہوگئی ہے۔وزیراعظم کی پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ پندرہ ہزار کم از کم پنشن کے وعدے کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار بڑے کمرشل پراجیکٹس جو منجمد ہوئے ہوئے تھے کی بحالی سے پنشنرز کی رقم بڑھانا ممکن ہوا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے ای او بی آئی سے پنشن لینے والے ریٹائرڈ ملازمین کونئے سال سے آٹھ ہزار پانچ سو ملا کریں گے۔

انہوں نے کہا ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ ای او بی آئی پنشن کو کم ازکم پندرہ ہزار روپے تک لے جایا جائے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی اور ادارے میں اتنی کرپشن ہوئی ہو،ای او بی آئی کو نظرانداز کیاگیا۔کیا آصف زردارئی ان نقصانات کے ذمے دار ہیں؟۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ ہم کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،او ر اب تک او او بی آئی میں اکیس ارب روپے کی وصولیاں کرلی گئی ہیں۔