انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو
انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو

بی آرٹی منصوبے کی انکوائری نہیں رکوائیں گے۔خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بی آرٹی منصوبے کی انکوائری نہیں رکوائے گی۔ایف آئی اے کی انکوائری رکوانے کاکوئی ارادہ نہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اجمل وزیرنے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبے سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کو نہیں رکوایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ اس پر تحقیقات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ایف آئی اے سے تعاون کرے گی۔منصوبے کی شفافیت کیلیے ایف آئی اے کو ہرقسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل مقامی میڈیا کی جانب سے کہا گیاتھا کہ کے پی کے حکومت نے پشاور بی آرٹی منصوبے پرایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا حکومت کے مطابق نیب میں منصوبے کی تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اس لئے کیس دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوانے کہاتھا کہ سپریم کورٹ جانے کیلیے کیس تیارہے،آئندہ ہفتے کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔