جب احساس ہو جائے تواتنا ہی کافی ہے۔فائل فوٹو
جب احساس ہو جائے تواتنا ہی کافی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل کیخلاف بڑا ایکشن

اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت وکلاکو کمرہ عدالت سے زبردستی باہر نکالنے کے معاملے پر سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عمیربلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس معطل کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ عمیر بلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں معطل رہے گا ۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیا گیاہے جبکہ ایڈوو کیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیا ۔عدالت نے عمیر بلوچ سمیت دیگر فریقین کو 19 دسمبر کو طلب کرلیا ۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت پرکیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، عدالتی کاروائی کے دوان عمیر بلوچ نے وکلاکو زبردستی باہر نکالا ، عمیر بلو چ روسٹرم پر آئے تو ان کا رویہ پیشہ وارانہ نہیں تھا۔

عمیر بلوچ نے کہا ججز کو ہڑتا ل روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔یاد رہے کہ سانحہ پی آئی سی کے بعد وکلاتنظیموں نے پنجاب بھر میں ہڑتال کر دی ہے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ۔؎