لبنیٰ سلیم پرویزکے ہمراہ دودیگر ججوں نے بھی حلف اٹھایا۔فائل فوٹو
لبنیٰ سلیم پرویزکے ہمراہ دودیگر ججوں نے بھی حلف اٹھایا۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویزنے حلف اٹھا لیا۔

لبنیٰ سلیم پرویزکے ہمراہ دو مزید ججزفیاض احمد جندران اورغلام اعظم قمبرانی نے بھی بطورہائی کورٹ کے جج حلف لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے تینوں نئے ججزسے حلف لیا۔تینوں ججزکوایک سال کی مدت کے لیے بطورایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔

حلف براداری کی تقریب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ بار کے بائیکاٹ کے باوجود حلف برداری کی تقریب میں وکلا بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر کو پاکستان ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل ہے۔