کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسائل کا حل ممکن بنائیں،فائل فوٹو
کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسائل کا حل ممکن بنائیں،فائل فوٹو

صحافیوں اور میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کیلیے کمیٹی قائم

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آزادی اظہاررائے سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔یہ تاثردیا جارہاہے کہ صحافیوں کو آزادی اظہاررائے کا حق حاصل نہیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ صحافیوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔حکومت میڈیا ورکرزاورمالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لی ہے۔میڈیا مالکان اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وہ خود کررہے ہیں۔ مشیر اطلاعات اس کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ہوں گی جبکہ صحافتی تنظیموں کے نمائندگان اور اراکین پارلیمنٹ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ کمیٹی مالکان سے ملے گی، اگران کے حکومت کے پاس کوئی بقایا جات ہیں تو وہ معاملات طے کیے جائیں گے۔وزیراعظم ملکی میڈیاکوایک طاقت بناناچاہتے ہیں تاکہ اس کی آڑ میں ملکی مفادات پر انگلی اٹھانے والوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔وہ اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا جن ’گرویدہ‘صحافیوں کوحکومت سے تحفظات ہیں انہیں اورڈرائینگ روم میں بیٹھ کرپاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کو اوپن فورم میں بلاکران کے گلے شکوے سنیں گے اوراگران کے کوئی جائز تحفظات ہیں تو وہ دور کیے جائیں گے۔پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو اب اپنا سودا بیچنے کیلیے کوئی مقام نہیں ملے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔پاکستان کو سیاحت کیلئے پسندیدہ ملک قراردیا جا رہا ہے۔تمام عالمی ریٹنگ ایجنسیزپاکستانی معیشت سے متعلق مثبت اشارے دے رہی ہیں۔معاشی اعدادوشماربتاتے ہیں کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے۔