انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے بھانجے کی گرفتاری کیلیے دوسرا چھاپہ،حسان نیازی تاحال مفرور

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرحملہ کیس میں پولیس نے 81 وکلا کو گرفتارکرلیاتاہم وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی تاحال فرار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس میں پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کےلیے دوسرا چھاپہ مارا،دوسرے چھاپے کے دوران بھی حسان نیازی پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے،رائیونڈ پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ حسان خان نیازی کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا،چھاپے کے دوران حسان خان نیازی گرفتارنہ ہو سکے۔