اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی درخواست سپریم کورٹ رجسٹری میں دائرکردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انور منصور خان کی تقرری آرٹیکل 100 اور179 کی خلاف ورزی ہے۔
موجودہ اٹارنی جنرل انور منصور خان کی عمر 65 سال سے زائد ہے،آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں۔
اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی ٰکے جج کے مساوی ہوتا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اٹارنی جنرل کو آئین آرٹیکل 100 کے تحت عہدے سے ہٹایا جائے۔