سرگودھا میں وزیر ریلوے شیخ رشید پر نوجوان نے انڈے برسا دیے،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،وفاقی وزیرکے حکم پر رہائی ملی۔
نجی ٹی و ی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید ٹرین پر سرگودھا پہنچے تو ایک شہری نے وفاقی وزیر کی جانب انڈے برسادیے۔اس صورتحال پر شیخ رشید نے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے۔
نجی ٹی و ی کے مطابق شیخ رشید کو انڈے مارنے والا شخص پیپلز پارٹی کا جیالا تھا اوراس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پراسے رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پرانڈے مارنے والے شہری نے وفاقی وزیر کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔