جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان کے توہین آمیزبیان کے معاملے پر سماعت9 جنوری تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے مبینہ توہین آمیزبیان کے معاملے پر سماعت9 جنوری تک ملتوی کردی۔

فردوس عاشق اعوان کے مبینہ توہین آمیزبیان کے معاملے پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزارخالد محمود کی جانب سے ایڈووکیٹ شائستہ تبسم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں،درخواست گزارکے وکیل نے تقریرکے اخباری تراشے جمع کرائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیمراسے فردوس عاشق اعوان کی تقریرکی ویڈیومنگوائی جائے،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم نے کہا کہ پیمرا سے کچھ نہیں منگوائیں گے،پہلے ثابت کریں فردوس عاشق اعوان کے بیان سے توہین ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وکلاکی ہڑتال کے باعث ریکارڈالیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراسکے،چیف الیکشن کمشنرنے موسم سرماکی چھٹیوں کے باعث سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔