پاک بحریہ کی امدادی ٹیم اور4 فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔فائل فوٹو
 پاک بحریہ کی امدادی ٹیم اور4 فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔فائل فوٹو

کراچی فش ہاربر پر ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی

فشری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی لانچیں ، کباڑ کا گودام ، دو ہوٹل اور ایک جال کا گودام جل کر خاکسترہوگئے۔

فش ہاربر میں واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث بھڑکتے شعلوں نے قریب کھڑی لانچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، کروڑوں روپے کی مالیت کی 9 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی فش ہاربر میں واقع ہو ٹل میں خوفناک آتشزدگی کے باعث نو لانچیں جل کر راکھ ہو گئیں، فشریز حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ہوٹل اور 9 لانچیں مکمل طورپرجل گئی ہیں۔آگ بھجانے کےلیے کے پی ٹی، نیوی اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے تھے۔

پاک بحریہ کی امدادی ٹیم اور 4 فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا، شدید کوششوں کے بعد فش ہاربر پر ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ جاری ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

فش ہاربر سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ جلنے والی لانچیں کروڑوں روپے مالیت کی تھیں، آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کے باعث نقصان بہت زیادہ ہوا، کے پی ٹی حکام کو کو کئی بار شکایت کی گئی ہے کہ یہاں سے ہوٹلوں کو ختم کیا جائے لیکن نہیں کیا گیا

۔فشری سیکورٹی حکام کے مطابق لانچوں پر لگی چربی اور چونا فوراً آگ پکڑتا ہے، اس لیے لانچوں تک آگ پہنچتے ہی آگ میں مزید شدت آ گئی اور کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

ذرایع کے مطابق آگ فش ہاربر پر کالا پانی کے مقام پر برتھ نمبر5 میں لگی، ہوا تیز ہونے کے باعث آگ برتھ کے آس پاس پھیل گئی اور مزید لانچوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، ریسٹورنٹ میں لگی آگ نے قریب موجود تیل کے ڈرموں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔