بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو ” 2019 بالاکوٹ اسٹرائیک “ کے واقعے پر فلم بنانے کا اعلان مہنگا پڑگیا کیونکہ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے کرارا جواب دے کر بولتی بند کردی ۔
حال ہی میں بھارتی فلمساز بھوشن کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر’2019 بالا کوٹ اسٹرائیک‘ کے واقعے پر فلم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فلم ملک کے بہادر لوگوں کے لیے خراج تحسین ہے۔اس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ خواب صرف بالی ووڈ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے،27 فروری کو پا ک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیاروں کا ملبہ اس سب کے باوجود آپ کو پریشان کرتا رہے گا ۔
یاد رہے کہ 26فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ میں پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے روز پاک فوج نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جس پر بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن اس باردو بھارتی طیارے واپس نہیں جا سکے اور پا ک فضائیہ نے اسے ملبے ڈھیر بنا دیا جبکہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔