پرویزمشرف کوگرفتارکرکے پاکستان لایا جائے۔فائل فوٹو
پرویزمشرف کوگرفتارکرکے پاکستان لایا جائے۔فائل فوٹو

مشرف کو مارشل لگانے پر سزائے موت نہیں دی گئی

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی،سابق صدرکو مارشل لگانے پر سزائے موت نہیں دی گئی بلکہ 3 نومبر 2007 کوایمرجنسی نافذلگانے پرموت کی سزاسنائی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی،تین رکنی بنچ نے 2 ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایاجبکہ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں مارشل لا لگایا تھا۔