گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے سنبھال لیتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ کی راہ اختیار کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رابی پیرزادہ نے بتایا کہ آج کے بعد میری چھوٹی سی بات بھی اللہ پاک، دین اوراللہ کے نبی رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے متعلق ہوگی۔
رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاﺅں۔