میں اس فیصلے کو مشکو ک کہتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس فیصلے کو مشکو ک کہتا ہوں۔فائل فوٹو

پرویز مشرف نے اپنی سزائے موت کی خبر کہاں سنی؟

سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے پرافسوس کا اظہارکیاہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کے فیصلے کی اطلاع اپنے پینٹ ہاﺅس میں ٹی وی چینلزکے ذریعے سنی ہے۔

وہ اس وقت دبئی کے مہنگے علاقے میں اپنے سپر لگژری پینٹ ہاﺅس میں مقیم ہیں جبکہ انہیں چند دن قبل ہی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی نے آل پاکستان مسلم لیگ امارات کے حوالے سے کہاہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہے، وہ اپنے وکلاسے صلاح و مشورے کے بعد فیصلے پر رد عمل جاری کریں گے ۔

یاد رہے کہ جسٹس سیٹھ وقار کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلہ اکثریتی بنیاد پر سنایا گیاہے جبکہ ایک جج نے اختلاف  کیاہے۔