خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت سنا دی ہے جس کا ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی تیزی کے ساتھ دوسرے نمبرپرآ گیاہے اور ماضی میں دیے گئے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا ایک کلپ بھی وائرل ہورہا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے3 نومبر2007 کو ایمرجنسی نفاذ کیا جس پرانہیں خصوصی عدالت کی جانب سے چھ سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت دی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ماضی کا ایک کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہور ہی ہے جس میں عمران خان پرویز مشرف کی جانب سے ایمر جنسی کے نفاظ پر اپنے رد عمل کا اظہارکر رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والا کلپ دراصل 2007 نومبر کا ہے جب مشرف نے ایمرجنسی لگائی اور عدالتوں کومعزول کر دیا جس پر معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود عمران خان کا رد عمل جاننے کیلیے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہیں ۔
https://twitter.com/FaisalViewss/status/1206837329224175616
ویڈیو کلپ میں ڈاکٹر شاہد مسعود عمران خان سے سوال کرتے ہیں کہ کیسے حالات ہیں اور آپ تک کیاخبریں پہنچ رہی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ ” جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ، پہلے انہوں نے ایمرجنسی لگائی تو سپریم کورٹ نے سٹرائیک ڈاﺅن کیا اوراس کے بعد مشرف نے فوج بھجوا کر سپریم کورٹ کے ججز کو باہر نکال دیا ، اس عمل پران پرسیدھا آرٹیکل چھ لاگو ہوتاہے جس کی سزا پھانسی ہے ۔“