ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے بعد شاہ محمود قریشی کابھی دورہ ملائیشیامنسوخ

وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابھی دورہ ملائیشیامنسوخ ہوگیا۔ذرائع دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم سعودی عرب کی جانب سے تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کوشرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے اور انہیں سعودی حکومت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے۔

اگرچہ ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان نے سعودی حکومت کے تحفظات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کوالالمپور میں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ترکی، ایران، قطر، انڈونیشیاسمیت متعدد ممالک شریک ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابھی دورہ ملائیشیامنسوخ ہوگیا۔ذرائع دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا کا دورہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جگہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔