لاہورہائیکورٹ نے گرفتار وکلا کی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کیخلاف کیس میں وکلا اورتنازع کے حل کیلیے 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور4ڈاکٹرز کے نمائند شامل ہوں گے،8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرےگی،عدالت 8رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں گرفتاروکلاکی رہائی اور گھروں پر چھاپوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مظاہرعلی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازع کے حل کیلیے8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور4ڈاکٹرزکے نمائند شامل ہوں گے،وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں۔ 8رکنی کمیٹی مذاکرات کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرےگی،عدالت 8رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرےگی۔