مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو
مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

نیب نے ٹانگ اڑا دی۔مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مخالفت کر دی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت ہو جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ اجلس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو محفوظ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز چوہدری شوگر مل کیس میں تحقیقات کے لیے مطلوب ہیں۔ مریم نواز بیمار نہیں کہ علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کسی بھی مقدمے میں کسی ادارے کو مطلوب نہیں  جبکہ کمیٹی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب فیصلہ جاری کرے گی۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ انہیں آج عدالتی فیصلہ موصول ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کمیٹی کے مطابق مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے فیصلہ آئندہ 6 دن کے اندر کرنا ہے،مریم نوازکسی عدالتی پیشی پر بھی غیر حاضر نہیں رہیں۔

خیال رہے کہ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل ایل نکالنے سے متعلق درخواست وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی اور سات دن میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔