فائل فوٹو
فائل فوٹو

فل کورٹ ریفرنس۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراٹارنی جنرل انور غیر حاضر

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزازمیں دیے گئے فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراٹارنی جنرل انورمنصورنے شرکت نہیں کی اوراس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چھٹی پرہونے کے باعث فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکے جبکہ اٹارنی جنرل انورمنصور بھی بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہیں کر سکے ہیں۔

چیف جسٹس کے اعزاز میں دیے گئے فل کورٹ ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کے فیصلے میں عداوت اورانتقام نظرآ تاہے،خصوصی عدالت کا فیصلہ بنیادی حقوق اور فوجداری نظام کے خلاف ہے،فیصلے میں سزا پرعملدرآمد کا طریقہ غیرانسانی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن کا کہناتھا کہ آرٹیکل 10اے میں شواہد کے اصولوں کو نظراندازکیا گیا ،بھاری دل سے کہتاہوں کہ چیف جسٹس نے مختصر فیصلے کی حمایت کی،چیف جسٹس نے فیصلے کی حمایت صحافیوں سے گفتگو میں کی۔