وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو
وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو

کیا ہوا حالات کو،صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے۔جسٹس وقار سیٹھ

سابق صدر پرو یز مشرف کیخلاف فیصلہ لکھنے اورانتقال کی صورت میں لاش کو لٹکانے کا فیصلہ سنانے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ  کے دلچسپ ریمارکس بھی سامنے آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت  کے دوران وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

اس پرجسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے،آپ نے تو کچھ نہیں کرنا، میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا بلکہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔