تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ
تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان بار کونسل جسٹس وقارکی حمایت میں آ گئی

پاکستان بار کونسل کے صدراو ردیگرعہدیداروں نے خصوصی عدالت کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر کی جانےوالی تنقید کی مذمت کی  اورکہا ہے کہ اگر اس فیصلے میں انہیں کچھ خامیاں نظرآتی ہیں تو قانون میں اس کا طریقہ کار دیا گیا ہے اور سپیریئر کورٹ میں اس کیخلاف اپیل ، پٹیشن  دائر کی جاسکتی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے کہاکہ ایسے بیانات سے لگتا ہے کہ بشمول عدلیہ تمام ادارے اس کے ماتحت ہیں، حکومتی وزرا اوران کی قانونی ٹیم کے بیانات اور خاص طور پر اٹارنی جنرل جن کے بیانات سے لگتا ہے کہ اس حکومت کو انسٹال کیاگیا ہے ،اسی لیے ان کے لب و لہجے ایک جیسے ہیں۔

دریں اثنا پنجاب بار کونسل نے بھی فیصلے کی تعریف کی ہے اور حکومت اور ادارے کی طرف سے اس پر جو تنقید کی جارہی ہے اس کی مذمت کی ، ادارہ قابل احترام ہے، اس کے ذمے داروں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے،فیصلے کے خلاف بیان واپس لیا جائے اور ادارہ کسی ایک فرد کیلیے پارٹی نہ بنے۔