یہ میرا عدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔فائل فوٹو
یہ میرا عدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔فائل فوٹو

بطور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا آخری مقدمہ

بطور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آخری مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا عدالتی کیرئیر کا آخری مقدمہ ہے، سب کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے مری میں آمنہ بی بی پر فائرنگ سے متعلق کیس کو نمٹا دیا۔

متاثرہ خاتون آمنہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ساجد، راشد اور قدیر نے آمنہ بی بی کے گھر میں جاکر ان پر فائرنگ کی۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آمنہ بی بی جب عدالت میں پیش ہوئی تھیں تو انہوں نے ملزمان کی ضمانت پر اعتراض نہیں کیا تھا، بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، لگتا ہے کہ ضمانت کے بعد معاملات خراب ہوئے۔

وکیل نے جواب دیا کہ آمنہ بی بی کو جو گولیاں لگیں، ان کے چہرے جسم کے اندر ہیں اور وہ اسپتال میں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وکیل صاحب سوچ لیں، ضمانت کے خلاف آئے ہیں، معاملات خراب نہ ہو جائیں، ہم اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دے رہے کیونکہ ابھی ٹرائل چل رہا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے معاملہ نمٹا دیا۔