زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔فائل فوٹو

ملک کے طول و عرض میں شدید زلزلہ

پنجاب ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، ریکٹراسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

تفصیلات کے پنجاب اورخیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور،جہلم ،سیلکوٹ،گجرات، لوئراپردیر، آزاد کشمیرمظفر آباد، کوٹلی ، گلگت بلتستان ، چترال ، راولپنڈی، ہنگو، پشاور، مردان ، رینالہ خورد، شب قدر، مری ، ساہیوال  ننکانہ، پسرور ، ڈسکہ، جہلم ، حافظ آباد، شیخوپورہ، لکی مروت، بٹگرام سمیت دیگر کئی شہروں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں سےگوجرانوالہ میں گھر کی دیوار گرنے  سے بچے سیت دو افراد کے ملبےتلے دب کر زخمی ہو نے اطلاعات ملی ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی210 کلو میٹر زیر زمین تھی جس کا مرکزکوہ ہندو کش تھا۔