شہریت ترمیمی قانون کیخلاف حیدرآباد کے دارالسلام میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے اور ملک کی تقسیم کی مخالفت کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی اے اے کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ اس میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ہم باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے خلاف نہیں۔
انہوں نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک ہیں تو ہمیں ان ممالک مثلا سعودی عرب، ترکی، ملیشیا وغیرہ سے کیا واسطہ ہے۔ہم بھارت میں پیدا ہوئے اور یہیں جئیں گے اورمریں گے، اگرآپ کو ان ممالک سے اتنی محبت ہے توآپ چلے جائیں ہمیں کیوں بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں؟۔
احتجاجی جلسہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔