سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کو آخری موقع دیدیاگیا

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدراور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم جاری کیا۔عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو پیش ہونے کا یہ آخری موقع دیا گیا ہے، وہ آئندہ سماعت پراپنی حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں، ان کی عدم پیشی کے باعث عدالت کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پرفردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز سمیت کیس کے دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کی تھی۔