مکہ میں خانہ کعبہ کی جگہ رام مندر بنے گا۔ فیس بک پر پوسٹ کرنے والے بھارتی ہندو شہری کو سعودی پولیس نے گرفتارکرلیا۔
سعودی عرب میں ایک ہندوستانی شہری ہریش بنگیرا کو سعودی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ اس نے فیس بک پرلکھا تھا کہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی جگہ رام مندر بنے گا۔
کرناٹک کے اڈوپی کے رہنے والے بنگیرا نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی نشانہ بنایا تھا جبکہ سعودی عرب میں حکومت کے خلاف کوئی بھی تبصرہ بڑا جرم سمجھا جاتا ہے اوراس کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔
بنگیرادمام میں ایک ایئر کنڈیشنر کمپنی میں کام کرتاتھا اس نے 21 دسمبرکو فیس بک پرتوہین مذہب والی پوسٹ ڈالی تھی جس میں اس نے خانہ کعبہ کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی بات کہی تھی۔
واضح رہے کہ خانہ کعبہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا انتہائی مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔ اس پوسٹ کے ڈالے جانے کے ایک گھنٹے بعد پولیس نے ہندو بدبخت کو گرفتارکرلیا۔
ہریش کے پوسٹ ڈالتے ہی اس پر ہزاروں تبصرے آنے لگے۔ اس میں زیادہ تر پوسٹ میں ہریش پرتنقید کی گئی تھی۔
گرفتاری کے فوراً بعد بنگیرا کی کمپنی نے بھی کارروائی کی اوراسے نوکری سے نکال دیا۔ کمپنی نے کہا کہ بنگیرا نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر جو کچھ لکھا وہ قابل اعتراض ہے اور کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے ،جو قابل قبول نہیں۔