مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظورہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شہریار آفریدی آج شرم سے پانی پانی ہورہے ہوں گے،جیل میں رانا ثنااللہ کو جس طرح اذیتیں دیں ان سب کا حساب لیا جائے گا،اب رانا ثنااللہ ہی شہریار آفریدی سے خود ثبوت لیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ شہریار آفریدی آج شرم سے پانی پانی ہورہے ہوں گے،افسوس ہے اے این ایف جیسانمبر ون ادارہ سیاسی انتقام کیلیے استعمال ہوا۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ جیل میں رانا ثنااللہ کو جس طرح اذیتیں دیں ان سب کا حساب لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شہریارآفریدی7ماہ میں ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کراسکے،اب رانا ثنااللہ ہی شہریار آفریدی سے خود ثبوت لیں گے۔