شاید دیر لگے لیکن نواز شریف کو واپس لانےکی پوری کوشش کرینگے، عمران خان
شاید دیر لگے لیکن نواز شریف کو واپس لانےکی پوری کوشش کرینگے، عمران خان

 2020 پاکستان کی ترقی اورآگے بڑھنے کا سال ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پیسوں سے یہ ملک چل رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک نوکریاں کرنے والے افراد انتہائی سخت مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اوران کو فائدہ دینے کے لیے اسکیم تیارکر رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سےمعیشت کوسہارا ملتاہے،ہم عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں میرٹ پرلوگ اوپرآتےہیں،ہم جمہوری کلچرسےبادشاہت کی طرف چلے گئے،ہمیں پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لےکرآنا ہے،قابل لوگوں کواوپرلانا ہے۔

انہوں نے کہاکہہم کوشش کررہے ہیں لوگ اپنی سوچ بدلیں، سرکاری اسکولوں میں بھی ویسی ہی تعلیم ملےگی جیسے نجی اسکولوں میں ملتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ 2020 پاکستان کی ترقی اورآگے بڑھنے کا سال ہے،2020 میں لوگوں کے لیے نوکریاں پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اب ساری کوشش ہوگی کہ عوام کے لیے نوکریاں پیدا کی جائیں،نچلے طبقے کواوپر اٹھانے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مائنڈ سیٹ بدل جائے گا لیکن آہستہ آہستہ بدلےگے ہم چاہتے ہیں سوچ یہ ہونی چاہیے کہ ہم خدمت کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ لوگ تھانے جائیں تو سمجھیں کہ یہ ہماری حفاظت کے لیے ہیںچین نے زبردست میرٹ کا سسٹم دیا ہوا ہے،ماضی کی حکومتیں عوام کی نہیں اپنی خدمت کرنے آئی تھیں۔