پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرمیجر جنرل آصف غفورنے قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔
Happy Birthday Father of the Nation, Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah. Can’t thank you enough for having got us Pakistan. Those who opposed then are realising now. For them it’s beginning afresh now.
Beginning of the …#QuaideAzam pic.twitter.com/Kr1gEjfMfz— Asif Ghafoor (@peaceforchange) December 24, 2019
انہوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے اُن کےاس قوال پر مبنی تصویر بھی شیئرکی جس پر درج تھا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، ان میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے بھارت میں انتہا پسند ہندوواتوا کے سائے تلے جینے والی مسیحی کمیونٹی کو خصوصی طور پر یاد رکھااور مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیے گئے پیغام میں انہوں نے کہاپاکستان سمیت دنیابھرمیں بالخصوص (بھارتی ریاست)اوڈیشا اور ہندوواتوا کے سائے تلے کرسمس منانے والوں کو مبارک ہو۔