آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہورکا دورہ کیا۔فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہورکا دورہ کیا۔فائل فوٹو

آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے مکمل فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیاہے اور وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ آج ہی نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی ۔

فاقی وزیر قانون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مکمل فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

توسیع کے معاملے پرنظر ثانی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی ، بہت سے آئینی معاملات ایسے ہیں جن پرنظر ثانی درکار ہے،نظرثانی درخواست کا مسودہ بھی تیارکرلیا گیاہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق چھ ماہ میں قانون سازی کی جائے اور اگر قانون سازی نہیں ہوتی تو آرمی چیف ریٹائر ہو جائیں گے۔