آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکردی۔
نظرثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پراپیل میں لارجربینچ تشکیل دینے اورکیس کو ان کیمرہ سماعت کیلیے مقررکرنے کی استدعابھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرقانون سازی کیلیے 6 ماہ کا وقت دیاتھااورحکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کرقانون سازی کی جائے گی تاہم حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق چھ ماہ میں قانون سازی کی جائے اوراگر قانون سازی نہیں ہوتی تو آرمی چیف ریٹائر ہو جائیں گے۔