اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیرمعینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائیگا۔فائل فوٹو
اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیرمعینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائیگا۔فائل فوٹو

حکومت کیلیے نئی مصیبت۔ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے 2جنوری کو صرف پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔

چیئرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ اب2 جنوری کو پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی،اے سی، نان اے سی، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی۔اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹریلر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

اس حوالے سے نائب صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملتان جاوید کھرل اور صدر منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب حاجی محمود خان نے کہا کہ اپنی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کمیونٹی کی آواز پر پورے ملک میں پہیہ جام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں، حکومت کیساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں،اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیرمعینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائیگا۔