سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہبازشریف کے اہلخانہ اثاثے منجمد کیے جانے پر عدالت پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اہلخانہ نے اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شہباز شریف فیملی نے احتساب عدالت میں اثاثے منجمد کیے جانے کے خلاف اپیل کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہبازشریف کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کیے جانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں اثاثے منجمدکرنے کے اقدام کوچیلنج کیاگیا۔شہباز فیملی کی درخواست پر عدالت تین جنوری کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیاتھا۔ حکم نامے کے مطابق وہ نہ تو اپنی جائیداد بیچ سکتے ہیں نہ ہی کسی کے نام کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیب نے یہ اختیار نیب قانون کے سیکشن 12 کے تحت استعمال کیا ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ملزم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور نصرت شہباز کے خلاف ایسے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں جو براہ راست کرپشن سے متعلق ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ایل ڈی اے کمشنر سمیت دیگر اداروں کو جاری کیے گئے۔