جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے، پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے ایف آئی اے د فترکے باہراحتجاج کیا۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے حکومت پرانتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا اورکہا کہ واجد ضیاء کی تعیناتی سیاسی ہے،ہم عمران فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، اگست میں جوابات جمع کروا دیے تھے، اب دوبارہ طلبیاں کی جا رہی ہیں۔
عطا تارڑ کی پیشی کے دوران لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنان بھی ایف آئی اے آفس کے باہر موجود رہے۔ لیگی رہنما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔
پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ایف آئی اے جانے والے تمام راستے بند رکھے گئے۔