بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول آج وہاں کھڑا ہے جہاں اس کی ماں اور نانا کو شہید کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کیلیے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جلد عوام کی حکومت لائیں گے اورعوام کی مشکلیں حل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کےلیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز بند کردی جاتی ہے، انہیں احساس نہیں کہ غریب مزدور کیساتھ کیا ہورہا ہے۔انہیں پتا نہیں کہ منہگائی کیا ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنی تقریرمیں کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ملک کھڑا ہے، حکومت روزگار چھن رہی ہے اور صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب عدلیہ، فوج اور حکومت کا حتساب نہیں کر سکتا۔
شیری رحمان نے کہا کہ کہتے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری یزیدی سرکاری کا سامنا کرنے آئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی میں شہید محترمہ کا وعدہ نبھانے آئی ہے۔