اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے
اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے

حکومت جاتی ہےتو جائے،اصلاحات کرکے رہیں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو تبدیلی کے عمل میں ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کواپنے مفادات کیلیے اصلاحات کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ملک میں دوقسم کی حکومتیں آتی ہیں ایک وہ جو ہر صورت پانچ سال مکمل کرنے کی تگ و دو کرتی ہے دوسری وہ جو اصلاحات کرتی ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ہماری حکومت وہ ہے جو اصلاحات کرنے کیلیے آئی ہے۔ ،کئی جماعتیں اپنی حکومت بچانے کیلیے اصلاحات سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں لیکن ہم اصلاحات سے ہرگزنہیں گھبرائیں گے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیس سال میں اوورسیز پاکستانی رہا۔اوورسیزپاکستانیوں سے میرا قریبی تعلق ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سمجھتا ہوں۔اوورسیز پاکستانیوں کے حل کرنے کیلیے حکومت سنجیدہ ہے۔کینسرہسپتال کیلیے شمالی امریکا گیاجہاںمیرے کزن نوشیرواں برکی نے میری مدد کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہسپتالوں کی بہتری کی کوشش کرتے ہیں تو ایک مافیا رکاوٹ ڈالتاہے۔وہ پرانے نظام کے تحت کرپشن چاہتے ہیں اس لیے اصلاحات کی کوشش پرکہتے ہیں کہ ہسپتالوں کو پرائیویٹ کیاجارہاہے حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ہسپتالوں کو پرائیویٹ نہیں کیاجارہا۔

عمران خان نے کہاکہ پرانا مافیا پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے کیلیے صحت ،ایف بی آراور دیگر اداروں میں تبدیلی کی کوشش کواسٹیٹس کو کی مزاحمت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔لوگ ٹیکس نہیں دینا چاہتے اس لیے ٹیکس نظام میں بہتری کی مخالفت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں دو قسم کی حکومتیں آتی ہیں ایک وہ جو ہر صورت پانچ سال پورا کرنا چاہتی ہے، جبکہ ہم وہ حکومت لائے ہیں جو اصلاحات کرنا چاہتی ہے،ہمیں اس سے زیادہ مزاحمت کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔اس ساری کارروائی کے دوران مسائل آتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ کئی جماعتیں اپنی حکومت بچانے کیلیے اصلاحات سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں لیکن ہم اصلاحات سے ہرگز نہیں گھبرائیں گے۔ترکی اور ملائیشیا کا حال ہم سے خراب تھا لیکن وہ اصلاحات کرکے ان مشکلات سے نکل گئے۔

انہوں نے کہا دوہزار انیس  معیشت سنبھالنے اور بجٹ خسارے سے نکلنے کا سال تھا جبکہ دوہزار بیس خوشحالی کا سال ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں امریکا میں اپنی لابی مضبوط کرنی ہے۔وہاں بھارتی لابی پاکستانی لابی سے زیادہ طاقتور ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم روارکھے ہوئے ہے۔لاکھوں مسلمانوں کو اوپن جیل میں قید کردیا گیاہے۔

عمران خان نے کہاکہ مغربی اخباروں میں پہلی بار بھارتی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کیاجارہاہے۔بی جے پی حکومت نے بھارت میں وہی طرز حکمرانی اپنالی ہے جو ہٹلر نے یہودیوں کے خلاف اپنائی تھی۔عمران خان نے پاکستان ڈاکٹرزکی تنظیم اپنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ امریکا میں پاکستانی لابی کی مضبوطی کیلیے کام کریں۔

عمران خان نے کہا بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف بھارت کے باشعوراور پڑھے لکھے ہندو خود اٹھ کھڑے ہیںبھارت اپنے اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے آزاد کشمیر میں ایڈونچرکی کوشش کرسکتا ہے۔ایسی کسی بھی کارروائی سے قبل ہمیں دنیا کو بھارتی مقاصد سے آگاہ کرنا ہوگا۔