پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس ثبوت ہے کہ حکومت آصف زرداری کے بیان سے متفق ہے،آصف زرداری نے کہاتھاکہ نیب اورمعیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نیب آرڈیننس ثبوت ہے کہ حکومت آصف زرداری کے بیان سے متفق ہے،آصف زرداری نے کہاتھاکہ نیب اورمعیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیے، حکومت اپناکام کرے اورقانون سازی کرے،بلاول بھٹوزرداری کاکہناہے کہ نیب کو ختم کریں اورکرپشن کےخلاف قوانین کومضبوط بنائیں۔