میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

عمران خان سیاست دان نہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پرکہتی ہوں کہ عمران خان سیاست دان نہیں، سیاست دان اور سماجی کارکن بننا الگ ہے،سماجی کارکن کا تعلق انسانیت سے ہوتاہے،عمران خان نے دکھی انسانیت کیلیے شوکت خانم ہسپتال بنایا، شوکت خانم غریت اورمستحق مریضوں کیلیے امیدکی کرن ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹس کوکے خلاف کھڑے ہونے سے رکاوٹیں آتی ہیں،تحریک انصاف ملک میں ہیلتھ ریفارمزلاناچاہتی ہے،عمران خان ناممکن کو ممکن بنا کرایوان میں آئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کاتعارف اسلامی فلاحی ریاست ہے، ریاست کی ذمے داری ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں روزگاریا کاروبار کیلیے نہیں آئی، ڈاکٹر انسانیت کے ساتھ گہرائی سے جڑے رہتے ہیں،پرائیویٹ میڈیکل کالجزکےخلاف نہیں،دکھ ہوتاہے جب سرمایہ داراپنے بچوں کیلیے سیٹیں خریدتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیکل تعلیم کے اخراجات کم ازکم ایک کروڑ روپے ہیں،لوگ ڈاکٹر بننے کے بعد پیسے بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں،ایساکرنے سے ڈاکٹراورمریض کاتعلق کمزورپڑجاتا ہے،معاشرتی تنزلی کے شکار میڈیکل کے شعبے کو تبدیل کرنا ہے ،وزیراعظم میڈیکل شعبے میں اصلاحات کیلیے پرعزم ہیں۔