اقوام متحدہ نے بھی بھارت میں مودی سرکارکی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کو بنیادی طورپر متعصبانہ قراردیا۔
اقوام متحدہ نے اُمید ظاہرکی کہ بھارتی سپریم کورٹ اس معاملے میں غوروخوض کرے گی اورقانون کی مطابقت کا جائزہ لے گی۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ بھارت کئی بین الاقوامی انسانی حقوق معاہدوں پرعمل درآمد کا پابند ہے۔ ٹوئٹرپراقوام متحدہ کے اکاؤنٹ ”یو این جنیوا” کی طرف سے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی پاسداری کو اولیت دینا ضروری ہے۔ قوانین کی تدوین میں اس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔