محمد بن سلمان نے کشمیرپراوآئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔فائل فوٹو
 محمد بن سلمان نے کشمیرپراوآئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔فائل فوٹو

پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی جس میں‌ یو اے ای، بحرین، ترکی اور انڈونیشیا کی شرکت بھی متوقع ہے،اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا دمیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیرپراوآئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، یہ اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا د میں ہو گا۔ او آئی سی اجلاس کا سرفہرست ایجنڈا مقبوضہ وادی کی صورتحال، بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے بعد کی صورتحال ہو گی۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کا وزرائے خارجہ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سمٹ کے بعد خصوصی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ کامیاب کوالالمپور سمٹ کے بعد او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ پرنسل فیصل بن فرحان السعود نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔