پاکستانی ویزا کے خواہشمند افغان باشندوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔کابل میں پاکستانی سفارتخانےنے ویزہ سروس بحال کردیں۔ویزا سروس پاکستانی سفارتی حکام کو ہراساں کئے جانے کے بعد معطل کی گئی تھی۔
ویزہ سروس نومبرمیں بند کی گئی تھی۔دوسری جانب پشاورمیں بھی افغانستان نے اپنا قونصل خانہ کھول دیا ہے جو کچھ عرصہ قبل بند کردیا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ برائے کابل کے ٹویٹراکائونٹ پربتایا گیا ہے کہ’سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے انتہائی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قونصل خانہ اتوارسے اپنی تمام خدمات کو مکمل طور پر بحال کررہا ہے۔