لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب کے قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پراعتراض لگا دیا اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقررکرنے سے معذوری ظاہرکردی۔
اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نیب قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسے چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ آفس نے معذوری ظاہر کی کہ موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے درخواست کی فوری سماعت ممکن نہیں اوراسی بنیاد پردرخواست واپس کردی گئی ہے۔
درخواست گزار وکیل کے مطابق ترمیمی آرڈیننس آئین اورقانون کے منافی ہے، اس سے کرپشن کیسوں میں نیب کی تفتیش کا اختیارختم کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پرمبنی اورکالعدم قراردیا جائے۔