سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو

نیب ترمیمی آرڈیننس2019 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس2019 کو چیلنج کردیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے رو برودرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعددشقوں کے منافی ہے، حکومت کانیب ترمیمی آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے۔

درخوست گزارنے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کو حکم دے کہ تمام کارباری شخصیات کے اعداد و شمار عدالت میں پیش کریں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، ایف بی آر، نیب اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب آرڈیننس معاشرے میں تقسیم پیداکرنے کی سازش ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کوکالعدم قراردیاجائے۔