چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے متحدہ کوسندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنااتحادتوڑے اور حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچائو،سندھ کے حقوق کیلیے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہدکرے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچرکوبنارہے ہیں،کراچی کوفائدہ ہونے سے پورے ملک کوفائدہ ہوگا،ہم نے پرائیویٹ سیکٹرکےساتھ مل کرکام کیاہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے،کراچی میں بسنے والے لوگ ہماری پہلی ترجیح ہیں،سندھ حکومت مشکلات کے باوجودکام کر رہی ہے،وفاق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ لوگوں کونکال رہاہے،ایسی معاشی صورتحال میں غریب سے ایک ہزارروپیہ چھیناجا رہاہے۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےساتھ ہونیوالی زیادتیوں کوعدالت میں چیلنج کرینگے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے جب کہ وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، گیس کے مسئلے پر سندھ کا حق مارا جارہاہے لہذا ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچائو،سندھ کے حقوق کیلیے متحدہ ہمارے ساتھ مل کرجدوجہدکرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر قائد کی ترقی ہماری خواہش ہے، شہر قائد میں پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں، ہمارا کام نظر بھی آتا ہے اور ہم دکھا بھی سکتے ہیں، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں جب کہ معاشی حالات خطرناک ہیں اور غریب عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موجود حالات میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں کام ہورہا ہے، غیر ملکی جریدوں نے سندھ حکومت کی اس پالیسی کو سراہا ہے۔