مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا،سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہیے نہ ضرورت ہے،لیگی قیادت کی بےگناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب قانون میں ترمیم ،نااہل حکومت ملک تباہ کررہی ہے،لیگی قیادت نے آہنی عزم سے سیاسی انتقام کاسامناکیا۔
ان کا کہناتھا کہ سیاسی انتقام اورحسد میں پورے ملک کابیڑہ غرق کردیا گیا، سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ضرورت ہے ،لیگی قیادت کی بےگناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی، لیگی قیادت کے خلاف ہرالزام جھوٹ ثابت ہوا۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھا کہ کاروبار،سرمایہ کاری اور صنعت اس وقت بند ہے،نیب کاقانون اورادارہ ختم ہونا چاہیے اس سے ملک اورگورننس کوناقابل تلافی نقصان پہنچا،نیب کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلیے استعمال کیاگیا۔