ایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
ایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو کی پیشکش پرایم کیو ایم پاکستان تقسیم

بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کی پیشکش کے معاملے پرایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی ایم کیو ایم کوحکومت گرانے میں ساتھ دینے کی پیشکش کے معاملے میں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک گروپ نے بلاول بھٹو کی پیشکش پرسنجیدگی سے غورکرنے کا مطالبہ کیا جب کہ دوسرے گروپ نے وفاقی حکومت کا حصہ بنے رہنے پراتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا فیصلہ ہے۔ حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پررواں ہفتے ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

حکومتی وفد جہانگیرترین کی قیادت میں ملاقات کرے گا جس میں ایم کیوایم کے تحفظات، مطالبات پرسندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اورتحریری معاہدے پربھی غورہوگا اورایم کیو ایم کے فنڈزکے اجرا، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ واسیرکارکنان اورپارٹی آفس کھولنے کے معاملے پرتحفظات کودورکیا جائے گا۔