معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔فائل فوٹو
معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اوربھارت کے درمیان نئے سال کے آغازپر قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا،پاکستان نے قیدیوں کی فہرست باضابطہ بھارتی ہائی کمیشن کے سپردکردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان میں 282 بھارتی شہری قید ہیں ،پاکستان میں 55 بھارتی شہری اور227 ماہی گیر قید ہیں،بھارت بھی آج قید پاکستانی شہریوں کی فہرست دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ اقدام 21 مئی 2008 کے دو طرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہے،معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔