حکومتی کمیٹی آئندہ ہفتے جمہوری وطن پارٹی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔فائل فوٹو
حکومتی کمیٹی آئندہ ہفتے جمہوری وطن پارٹی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔فائل فوٹو

اتحاد ختم ہونے کا خطرہ،جہانگیر ترین کا جہاز متحرک ہو گیا

تحریک انصا ف کے رہنما جہانگیرترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اوردونوں رہنمائوں نے جلد ملاقات پراتفاق کیا۔

جہانگیرترین کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی آئندہ ہفتے جمہوری وطن پارٹی، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو متحدہ قیادت سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ بالخصوص کراچی سے ناانصافیوں کاازالہ ایجنڈے میں شامل کریں اور مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنائیں، پیپلز پارٹی مقامی حکومتوں کے اختیارکا قانون لائے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔